شمالی وزیرستان اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

مہندایجنسی، باجوڑ ایجنسی, جلوزئی کیمپ نوشہرہ پشاور کے نواحی علاقوں اورکچہ گڑھی میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے.

افغان مہاجرین عید کے موقع پر ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

RAWALPINDI:
شمالی وزیرستان اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے، جبکہ خيبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں مقیم افغان مہاجرین بھی آج عید منارہے ہیں۔


شمالی وزیرستان میں مولوی ثنا اللہ کی زیر صدارت مقامی علما کا اجلاس ہوا جس میں شوال کا چاند نظر آنے کی 18 شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد مقامی علما نے سعودی عرب کے ساتھ آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر مہندایجنسی، باجوڑ ایجنسی وزیرستان، خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں، جلوزئی کیمپ نوشہرہ پشاور کے نواحی علاقوں اورکچہ گڑھی میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے اور لوگوں نے نماز عید ادا کی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد قبائلی اور خيبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مقیم افغان مہاجرین آج عیدالفطر منا رہے ہیں، پشاورمیں مقیم افغان مہاجرین کا عید کا بڑا اجتماع شمشتو کیمپ میں ہواجس میں ہزاروں کی تعداد میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔

Recommended Stories

Load Next Story