ٹنڈوالہیار کے قریب کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

ریسکیو ٹیموں نے 6 سال کا حیات اور 4 سال کی شبانہ کو بے ہوشی کی حالت میں زندہ نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


ویب ڈیسک August 08, 2013
ریسکیو ٹیموں نے 6 سال کا حیات اور 4 سال کی شبانہ کو بے ہوشی کی حالت میں زندہ نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو ایکپسریس نیوز

ٹنڈوالہیار کے قریب نہر میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 2 کو بچا لیا گیا۔

ٹنڈوالہیار سے 50 کلو میٹر دور تعلقہ جھنڈو مری کے رہائشی ملاح برادری کے افراد عید منانے کے لیے ایلچی ڈھورا نہر کے ذریعےاپنے گاؤ ں جا رہے تھے کہ طغیانی کے باعث کشتی الٹ گئی اور کشتی میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد ڈوب گئے، جن میں سے محمد اور اسماعیل سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے 2 بچوں کو بچالیا جن میں 6 سال کا حیات اور 4 سال کی شبانہ شامل ہیں، بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں زندہ نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں