بھارت کا میڈیا بات کا بتنگڑبنانے کے بجائے ذمہ دارانہ روش اختیارکرے بھارتی وزیرخارجہ

مانتاہوں کہ لائن آف کنٹرول پر صورت حال بہتر نہیں تاہم مذاکرات میں تعطل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،بھارتی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک August 08, 2013
وزیر دفاع اے کے انتھونی کا پارلیمنٹ میں بیان اس وقت کی دستیاب معلومات کی بنیاد پر جاری کیا گیا تھا، بھارتی وزیر خارجہ

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کا میڈیا بات کا بتنگڑ بنا کر پیش کرتا ہے تاہم اس کو چاہئے کہ وہ ذمہ دارانہ روش اختیار کرے.

امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اس سلسلے میں وقت کا تعین جلد کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول پر صورت حال بہتر نہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں تعطل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا بات کا بتنگڑ بنا کر پیش کرنے کی روش ختم کرکے ذمہ دارانہ روش اختیا ر کرے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے 2روز قبل لائن آف کنٹرول پر 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اپنی روایتی ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی عوام میں نہ صرف اشتعال پیدا کیا بلکہ پاک بھارت وزرائےاعظم ملاقات اور دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات میں تعطل پیدا ہونے کا دعویٰ بھی کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں