غیراخلاقی اشتہارات آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف درخواست دائر

نجی ٹیکسی سروس کے اشتہارات سے شہریوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، درخواست کا متن


ویب ڈیسک March 20, 2019
کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق غیراخلاقی ایڈ ورٹزمنٹ ممنوع ہے، درخواست کا متن۔ فوٹو:فائل

آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف غیراخلاقی اشتہارات لگانے پر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر اخلاقی اشتہارات لگانے پر آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست گزار راشد عمر ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا ہے کہ نجی ٹیکسی کمپنی نے غیر اخلاقی اشتہار لگا کر قانون کی خلاف ورزی کی، اس کے اشتہارات سے شہریوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

درخواست میں سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکریٹری داخلہ، پیمرا اور ٹیکسی سروس کریم کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق غیراخلاقی اشتہارات ممنوع ہیں، عدالت غیر اخلاقی اشتہارات روکنے کا حکم جاری کرے اور سیکرٹری داخلہ اور پیمرا کو قوانین کی عملداری یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز قبل نجی ٹیکسی سروس کے ایک متنازعہ اشتہار کو سوشل میڈیا شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور صارفین کی جانب سے ٹیکسی سروس کریم کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا جس کے بعد مجبوراً ٹیکسی سروس کو اپنا اشتہار ہٹانا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں