لیاری میں کالعدم تنظیم کا نجی بینکوں سے 1010لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ

لیاری میں کالعدم تنظیم کی جانب سے 5 نجی بینکون کے منیجرز سے بھتے کا مطالبہ کیا گیا


ویب ڈیسک August 08, 2013
لیاری میں تاجروں اور دکانداروں سے بڑے پیمانے پر بھتہ وصول کیا جاتا ہے، فوٹو: فائل

لیاری میں ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے نجی بینکوں کے منیجزز کو 10،10 لاکھ روپے بھتے کی پرچیاں دی گئیں ہیں۔

ایکپریس نیوز کے مطابق لیاری سے متصل ماڑی پور روڈ پر واقع 5 نجی بینکوں کے منیجرز سے ایک کا لعدم تنظیم کی جانب سے 10،10 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے،بینک مینیجرز سے بھتے کا مطالبہ کرنے والے کالعدم تنظیم کے رکن کا نام شکیل بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ لیاری میں تاجروں اور دکانداروں سے بڑے پیمانے پر بھتہ وصول کیا جاتا ہے،اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے حملے لیاری میں متعدد پولیس اور رینجرز کے اہلکاربھی جا ں بحق ہوچکے ہیں جب کہ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے درمیان جاری لڑائی کی وجہ سے سیکڑوں خاندان نقل مکانی بھی کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |