شام میں جاری جھڑپوں میں ماہ رمضان کے دوران 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو ئے
اقوام متحدہ کے مطابق شام میں جاری جھڑپوں میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف جاری باغیوں کی مزاحمت اور جنگ میں رمضان المبارک کے مہینے میں 4 ہزار سے زائد افرادزندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی او کے مطابق شام میں فوج اورباغیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوران صرف ماہ رمضان میں ہی 4 ہزار 420 افراد ہلاک ہو ئے جس میں سے ایک ہزار 386 عام شہری تھے اورمرنے والوں میں 302بچے بھی شامل ہیں ۔ این جی او کا کہنا تھا کہ جھڑپوں میں باغیوں کے ایک ہزار 172 افراد ہلاک ہوئے اس کے علاوہ مرنے والوں میں 485 غیر ملکی بھی شامل ہیں جو باغیوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف لڑ رہے تھے، شام میں جاری جھڑپوں میں صدر بشار الاسد کی فوج کے ایک ہزار سے زائد افرادہلاک ہوئے جب کہ پیرا ملٹری نیشنل ڈیفنس فورس کے 211 افراد ہلاک ہوئے۔
این جی او کا کہنا تھا شام کے بیشتر ایسے علاقے جہاں حکومتی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے وہاں سے ہزاروں کی تعداد میں شہری نقل مکانی کر چکے ہیں، شام کے زیادہ تر شمالی علاقوں پر کردوں کا قضبہ ہے، شمالی اور مشرقی علاقوں پر باغی قابض ہیں اور بیشتر وسطی علاقوں پر حکومتی فوج کا کنٹرول ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق شام میں جاری جھڑپوں میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ لاکھوں کی تعداد میں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔