نیشنل ایکشن پلان مسلم لیگ ن کی کاوشوں کا نتیجہ ہے شہبازشریف

اپنے دور میں ملک سے انسداد دہشت گردی کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کے لیے تمام جماعتوں کو متحرک کیا، شہبازشریف


ویب ڈیسک March 20, 2019
موجودہ حالات میں پوری اپوزیشن پاکستان بھر کی سیاسی جماعتوں کے رائے سے فیصلہ سازی چاہتی ہے، شہبازشریف (فوٹو : فائل)

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان مسلم لیگ نون کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

شہبازشریف نے اپنے خط میں کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، (ن) لیگ نے ہی پارلیمانی فورم پر تمام سیاسی قیادت کو متحد کیا اور اپنے دور حکومت میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو متحرک کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہمارے دور میں بھی پارلیمانی بحث و تمحیص کے بعد قومی اتفاق رائے کا حصول ممکن ہوا، اور موجودہ حالات میں پوری اپوزیشن پاکستان بھر کی سیاسی جماعتوں کے رائے سے فیصلہ سازی چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی کی جانب سے مجوزہ بریفنگ قومی اسمبلی میں دی جانی چاہیے، اور قومی اسمبلی میں بریفنگ سے تمام سیاسی قوتوں کی مجموعی دانش سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں