افغانستان میں صدارتی انتخابات تیسری مرتبہ ملتوی

انتخابات کے اخراجات کے لیے فنڈز بروقت ادا کردیے گئے تو پولنگ 28 ستمبر کو ہی ہوگی، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک March 20, 2019
صوبائی و ضلعی کونسل اور غزنی کے پارلیمانی انتخابات مشترکہ طور پر 28 ستمبر کو ہوں گے، فوٹو: فائل

افغانستان میں صدارتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور جولائی میں ہونے والے الیکشن کو 28 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق اافغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے ایک بار پھر نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، رواں سال کے آغاز میں ہونے والے انتخابات کو جولائی تک ملتوی کیا گیا تھا اور اب اس میں دو ماہ کی مزید تاخیر کے بعد 28 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدارتی انتخاب کے نتائج 22 جولائی تک مؤخر کردیئے گئے

الیکشن کمیشن کی چیئرپرسن حواعالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متنازع پارلیمانی انتخابات اور الیکشن قوانین میں ترمیم صدارتی انتخابات کی تارخیر کی وجہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن کو اسٹیک ہولڈرز،بین الاقوامی برادری خصوصاً افغان حکومت کی جانب سے انتخابات کے اخراجات کے لیے فنڈز بروقت ادا کردیے گئے تو پولنگ 28 ستمبر کو ہی ہوگی۔

چیئرپرسن نے بتایا کہ صدارتی الیکشن، صوبائی و ضلعی کونسل اور غزنی کے پارلیمانی انتخابات مشترکہ طور پر 28 ستمبر کو ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں