حکومت نے انڈین پریمئر لیگ آئی پی ایل دکھانے پر پابندی لگادی

حکومت نے اس حوالے سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کوضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔


رضوان غلزئی/ March 20, 2019
حکومت نے آئی پی ایل کے میچز نہ دکھانے سے متعلق پیمزا کو ہدایات جاری کردی ہیں

حکومت نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔

وفاقی حکومت نے آئی پی ایل میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی کی سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں، سمری کے مطابق بھارت نے اپنے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد کی تھی، پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کی جائے ، سمری میں کہا گیا ہے کہ پیمرا یقینی بنائے کہ آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں نشر نہ ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے بھی پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے میچز بھارت میں دکھانے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |