سہراب گوٹھ فائرنگ سے زخمی پولیس افسر دوران علاج دم توڑ گیا

یکم اگست کو نامعلوم ملزمان نے موبائل پر اندھا دھند گولیاں برسادی تھیں


Staff Reporter August 08, 2013
ایس ایچ او سہراب گوٹھ انسپکٹر نعیم سناٹا نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول فقیر گوٹھ کا رہائشی اور5 بچوں کا باپ تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق ضلع ہزارہ سے تھا۔ فوٹو: فائل

سہراب گوٹھ کے علاقے گلشن آکا خیل روڈ پر یکم اگست کو پولیس موبائل پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا اے ایس آئی نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے میں ہیڈ کانسٹیبل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا، تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے فقیرا گوٹھ مدینہ سروس اسٹیشن کے قریب گلشن آکا خیل روڈ پر یکم اگست22رمضان کو نامعلوم ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس کااے ایس آئی 48 سالہ پرویز خان ولد زمان خان نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، ایس ایچ او سہراب گوٹھ انسپکٹر نعیم سناٹا نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول فقیر گوٹھ کا رہائشی اور5 بچوں کا باپ تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق ضلع ہزارہ سے تھا۔



واضح رہے کہ یکم اگست کو سہراب گوٹھ تھانے کی پولیس موبائل گشت پر معمور تھی کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس موبائل کو روک کر اس کے ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل قاسم علی سے بات چیت کے بعد پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں قاسم علی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا اور اے ایس آئی پرویز زخمی ہو گیا تھا، پولیس موبائل کی عقبی سیٹ پر بیٹھا اہلکار فائرنگ سے خوف زدہ ہو کر موقع سے فرار ہوتے ہوئے گرکر زخمی ہو گیا تھا،سہراب گوٹھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 483/13درج کر لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں