وزیراعظم نیوزی لینڈ کا خود کار و نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان

جس کام کی ہمیں شدت سے ضرورت ہے یہ اس کا آغاز ہے، وزیراعظم نیوزی لینڈ


ویب ڈیسک March 21, 2019
شہریوں سے خود کار ہتھیار واپس لے لیے جائیں گے، وزیراعظم نیوزی لینڈ: فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں خودکار اور نیم خود کارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے نیوزکانفرنس کے دوران ملک میں نیم خود کار ہتھیاروں پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوجی طرزکے خود کاراسلحے پرمکمل پابندی ہوگی، شہریوں سے خود کارہتھیارواپس لیے جائیں گے، مساجد حملے میں آٹومیٹک اورسیمی آٹومیٹک اسلحہ استعمال کیا گیا، اسلحے پرپابندی کیلیے جلد قانون سازی کی جائے گی، جب تک اسلحہ خریداری روکنے کیلیےعبوری اقدام اٹھایا گیا ہے۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ ایسالٹ اورنیم خودکاررائفلزکی فروخت پرپابندی ہوگی، فوجی نوعیت کےاسلحے پرپابندی قانون سازی کے فوری بعد عائد ہوگی، اسلحے سے متعلق اصلاحات عوام کے مفاد میں ہے، جس کام کی ہمیں شدت سے ضرورت ہے یہ اس کا آغاز ہے جب کہ ممنوعہ اسلحہ سےمتعلق شہری پولیس سے رابطہ کریں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم نیوزی لینڈ کا جمعہ کو ریڈیو اور ٹی وی سے اذان نشر کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید مسلمانوں کی یاد میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اورٹیلی ویژن سے براہ راست اذان نشرکی جائے گی اور نیوزی لینڈ میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں