شریف اور زرداری خاندانوں کا حال کی طرح مستقبل بھی تاریک ہے فواد چوہدری

کسی کو پاکستانی سرزمین پر کسی کے خلاف سازشیں کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک March 21, 2019
کسی کو پاکستانی سرزمین پر کسی کے خلاف سازشیں کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات فوٹو:ٖفائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے 40 سالہ پالیسی کو تبدیل کرکے شدت پسندی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے جبکہ شریف اور زرداری خاندانوں کا حال کی طرح مستقبل بھی تاریک ہے۔

جہلم میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک سیکیورٹی اسٹیٹ بن گیا تھا، لیکن ہم نے 40 سال کی پالیسی کو تبدیل کیا ہے اور شدت پسندی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی کو حکومت اور ریاست کی مرضی کے بغیر کسی کے خلاف سازشیں کرنے اور گزند پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیاسی و عسکری قیادت میں مکمل اتفاق رائے ہے اور ایک سمت میں سوچ رہی ہے، پاکستان کو ماڈرن ملک کے طور پر آگے لے جانا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے شریف خاندان اور زرداری خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پورا ملک نیچے جارہا تھا لیکن دو خاندان اوپر جارہے تھے، ان دونوں خاندانوں کا پاکستان کے سیاسی مستقبل میں اب کوئی حصہ نہیں ہے، حال کی طرح ان کا مستقبل بھی تاریک ہے، مریم بی بی سمیت شریف خاندان کو اس بات پر غصہ ہے کہ لندن میں سیل لگ گئی ہے لیکن یہ لوگ پاکستان سےباہرنہیں جاپارہے، ان کی گھبراہٹ کی وجہ یہ ہے، ان دونوں خاندانوں کے دو سپوتوں کو شوق پورا کرلینے دیں، چند ماہ میں پتہ چل جائے گا کہ ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔