مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 3 ساتھیوں کو ہلاک کردیا

سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے ساتھیوں سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کی، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک March 21, 2019
سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے ساتھیوں سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کی، کے ایم ایس۔ فوٹو : فائل

ضلع اودھمپور میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 3 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھمپور میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے ساتھیوں سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے 4 ساتھیوں کو ہلاک کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت اجیت کمار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل پوکرمال، یوگیندرا شرما اور امید سنگھ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں