چیف جسٹس نے اسد منیر کے خودکشی سے قبل آخری خط پر نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے رپورٹ طلب کرلی۔ فوٹو:فائل

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے آئی ایس آئی کے سابق افسر اور ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کے مبینہ خودکشی سے قبل سپریم کورٹ کو لکھے گئے آخری خط پر نوٹس لے لیا۔

خودکشی سے قبل آئی ایس آئی کے سابق افسر اسد منیر کا مبینہ خط سپریم کورٹ کو موصول ہوگیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خط کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے رپورٹ طلب کرلی۔


سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور ممتاز دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر ریٹائرڈ اسد منیر نے 15 مارچ کو خودکشی کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے نیب تحقیقات شروع ہونے کے بعد خود کشی کرلی

اسد منیر کے خلاف ایک روز قبل ہی نیب نے بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا تھا اور ان کی خودکشی کو نیب ریفرنس سے منسوب کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسد منیر نیب تحقیقات کی وجہ سے پریشان تھے اور انہوں نے خود کشی سے قبل نیب کے خلاف چیف جسٹس کو خط بھی لکھا تھا۔
Load Next Story