سراج الحق ایک بار پھر جماعت اسلامی کے امیر منتخب

انتخاب میں 4 ہزار 858 خواتین سمیت مجموعی طور پر 34 ہزار 266 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔


Numainda Express March 21, 2019
سراج الحق 2019 سے 2024 تک کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب ہوئے ہیں۔ فوٹو : فائل

سینیٹر سراج الحق مسلسل دوسری بار آئندہ 5 سال کے لئے جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہو گئے.

ایکسپریس نیوزکے مطابق سینیٹر سراج الحق مسلسل دوسری بار امیر جماعت اسلامی منتخب ہوگئے ہیں، امارت کے انتخابات میں مجموعی طور پر 34 ہزار 266 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمشنر اسد اللہ بھٹو نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے امیرجماعت کے لئے مولانا سراج الحق، لیاقت بلوچ اور پروفیسر محمد ابراہیم کے نام تجویز کئے تھے، تاہم ارکان کی اکثریت نے سینیٹر سراج الحق کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور وہ ایک بار پھر 5 سال کے لئے جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوگئے۔

اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن کا آغاز دسمبر 2018 میں کر دیا گیا تھا، پہلے شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے کی آخری تاریخ 5 مارچ تھی، 15 مارچ کو بیلٹ پیپر کے بند لفافے مرکز منصورہ پہنچ گئے تھے، انتخاب میں 4 ہزار 858 خواتین سمیت مجموعی طور پر 34 ہزار 266 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، جب کہ کامیاب ہونے والے سینیٹر سراج الحق 2019 سے 2024 تک کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منتخب ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ مولانا سید ابوالاعلی مودودی جماعت کے بانی اور پہلے منتخب امیر تھے جو 1941 سے 1072 تک جماعت اسلامی کے امیر رہے۔ان کے بعد میاں محمد طفیل 1972سے 1987 تک امیر کے عہدے پر فائز رہے۔قاضی حسین احمد 1987 سے2009تک باقاعدہ انتخاب کے ذریعے امیر منتخب ہوتے رہے۔اسی طرح سید منور حسن 2009 سے 2014 جبکہ سراج الحق 2014 سے 2019 ءتک کے لئے امیر منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |