ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
نور خان ایئربیس پر ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا استقبال وزیراعظم عمران خان نے خود کیا۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، نور خان ائیر بیس پر مہاتیر محمد کا استقبال وزیراعظم عمران خان نے خود کیا، جب کہ عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا بھی استقبال میں شامل تھے۔
مہاتیر محمد کو نور خان ایئربیس پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق مہاتیر محمد کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، جب کہ وزیراعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔
مہاتیر محمد 23 مارچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، اور ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے مابین 4 معاہدوں پر دستخط ہوں گے، اور ملائشیا کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی امید کی جارہی ہے، جب کہ دونوں ممالک کے وزرا کے مابین مختلف یاداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔