اے این ایف کی کارروائی میں 9 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد دو ملزمان گرفتار

3 کلوگرام برآمد کی گئی ہیروئن مسافر بس کے ذریعے اسمگل کی جانی تھی، ترجمان اے این ایف

تین کلو گرام برآمد کی گئی ہیروئن مسافر بس کے ذریعے اسمگل کی جانی تھی، ترجمان اے این ایف (فوٹو: ایکسپریس)

اینٹی نارکوٹکس فورس نے 9 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن قبضے میں لے کر منشیات کے دو اسمگلرز گرفتار کرلیے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر سپرہائی وے کے قریب بس ٹرمینل پر کارروائی کے دوران پرائیوٹ کار سے 3کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی جوکہ ممکنہ طور پر مسافر بس کے ذریعے اسمگل کی جانی تھی جب کہ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔


بعدازاں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر نیپا چورنگی پر واقع ایک فلیٹ میں دوسری کارروائی عمل میں لائی گئی جہاں سے مزید ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔



ترجمان اے این ایف کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لگ بھگ 9 کروڑ روپے ہے، اسمگلرز کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load Next Story