چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مل جائے گی ترجمان وزارت خزانہ

رقم کی سہولت کے حصول کے لئے ضابطے کی تمام کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، ترجمان وزارت خزانہ


ویب ڈیسک March 21, 2019
رقم 25 مارچ تک مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا لی جائے گی، ترجمان وزارت خزانہ۔ فوٹو: فائل

ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان حسن نجیب کا کہناہے کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا لی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر حسن نجیب کا کہنا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مل جائے گی، جس کے تمام کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔



ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا لی جائے گی، اور رقم کی سہولت کے حصول کے لئے ضابطے کی تمام کارروائیاں پوری کر لی گئی ہیں، رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ادائیگیوں کے توازن میں استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |