اے کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کو مات دیدی گلین میکسویل کے 145 رنز

299 کے مشکل ہدف کا تعاقب بھارتی ٹیم 8 وکٹ پر 291رنز تک محدود رہی۔


Sports Desk August 08, 2013
میکسویل نے بھارت کے خلاف جارحانہ 145 رنز اسکور کئے۔فوٹو: فائل

اے ٹیموں کی ٹرائنگولر سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو7 رنز سے مات دے دی۔

299 کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ناکام سائیڈ8 وکٹ پر 291رنز تک محدود رہی، سریش رائنا 83، امباتی رائیدو70اور روہت شرما66رنز بنانے کے باوجود ٹیم کو ہدف تک نہ پہنچا سکے، ناتھن کوئلٹر نیل نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر298 رنز اسکور کیے، گلین میکسویل نے ناقابل شکست 145رنز بنائے، انھوں نے صرف79گیندوں کا سامنا کیا اور18چوکے و6 چھکے لگائے، میڈنسن نے 52رنز اسکور کیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں