سونے کی قیمت میں 350 روپے فی تولہ اضافہ
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 870 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 745 روپے 88 پیسے پر مستحکم رہی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے ساتھ 1315 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 69 ہزار 900 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 59 ہزار 928 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 870 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 745 روپے 88 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔