
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اوہایو روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ جلد پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں گے، اس سے قبل ٹرمپ نے رواں سال جنوری میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کی قیادت کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتے ہیں جب کہ ادھر پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود تناؤ پر امریکی تشویش برقرار ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود تناؤ پر امریکی تشویش اب بھی برقرار ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔