تحریک انصاف کے اندر تبدیلیاں تنظیمی عہدوں پر تقرریاں روک دی گئیں

ایڈوائزری کمیٹی سے نعیم الحق اور چوہدری محمد سرور کی با اعتماد سیاسی رفیق رابعہ ضیاء کو’’آؤٹ‘‘ کردیا گیا ہے۔


رضوان آصف March 22, 2019
ایڈوائزری کمیٹی سے نعیم الحق اور چوہدری محمد سرور کی با اعتماد سیاسی رفیق رابعہ ضیاء کو’’آؤٹ‘‘ کردیا گیا ہے۔فوٹو: فائل

ملک میں تبدیلی لانے کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف میں تبدیلی کی'' سونامی''آ گئی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے''تحفظات'' کی وجہ سے عمران خان کی ہدایت پر بنائی گئی ایڈوائزری کمیٹی میں سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی با اعتماد سیاسی رفیق رابعہ ضیاء کو''آؤٹ'' کردیا گیا ہے۔

عمران خان نے پارٹی میں بڑھتی ہوئی تنظیمی مشکلات اور سیکرٹری جنرل ارشد داد کی کارکردگی سے غیرمطمئن ہو کراپنے با اعتماد اور دیرینہ ساتھی سیف اللہ نیازی کو چیف آرگنائزر مقرر کیا تھا جنہوں نے ارشد داد کی جانب سے تنظیمی عہدوں پر تقرریوں کا عمل بھی فی الوقت روک دیا ہے اور آئندہ ماہ پارٹی آئین کی منظوری کے بعد نئے تنظیمی ڈھانچہ کا اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں