نیوزی لینڈ کی فضاؤں میں اللہ اکبرکی گونج

نمازجمعہ میں مختلف مذاہب کے افراد کا شامل ہوکرمسلمانوں سے اظہاریکجہتی


ویب ڈیسک March 22, 2019
سانحہ کرائسٹ چرچ، ہمارے دل ٹوٹے ہیں لیکن ہم نہیں ٹوٹے، خطبہ جمعہ فوٹو: اے ایف پی

النورمسجد کے پیش امام نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ نیوزی لینڈ کی سوچ کوشیطانی نظریے کے تحت نقصان کی کوشش ناکام بنادی اورنفرت اورانتہا پسندی کوشکست ہوگئی۔

دنیا بھرکے مسلمانوں سے یکجہتی کرتے ہوئے پورے نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹی وی اورریڈیو پرآج براہ راست اذان نشرکی گئی۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے پارک میں جمعہ کی اذان کے بعد دومنٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔ نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن اوردیگروزرا سمیت مختلف مذاہب کے افراد مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے پارک میں موجود رہے۔





نیوزی لینڈ میں خطبہ جمعہ میں النورمسجد کے پیش امام نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کے لیے نئی زندگی ثابت ہوا، نیوزی لینڈ کی سوچ کوشیطانی نظریے کے تحت نقصان کی کوشش ناکام بنادی، نفرت اورانتہا پسندی کوشکست ہوگئی، ہمارے دل ٹوٹے ہیں لیکن ہم نہیں ٹوٹے، نیوزی لینڈ کوتوڑا نہیں جاسکتا، ہم ایک ہیں اورنیوزی لینڈ کےعوام کا اظہاریکجہتی غیرمعمولی ہے۔

https://twitter.com/sumishanaidu/status/1108896375381450752



پیش امام نے وزیراعظم نیوزی لینڈ سے اظہاریکجہتی اوراتحاد کا مظاہرہ کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمنی ایک دن کی بات نہیں، آپ کی قیادت دنیا بھرکے لیے سبق ہے، کوئی ہمیں تقسیم کرے ہم ایسی اجازت نہیں دیں گے۔



نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے پارک میں جمعے کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کی اورکہا کہ آج پورا نیوزی لینڈ خوف زدہ ہے جب کہ انہوں نے حضورپاک ﷺ کی حدیث مبارک بھی پڑھ کرسنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں