صدارتی انتخاب کے شیڈول میں تبدیلی پرججزکے خلاف ریفرنس تیار

لاہورہائیکورٹ بارکمیٹی نے چیف جسٹس سمیت3ججز کے خلاف15 ابتدائی نکات تیار کرلیے ہیں۔

عید کے بعد کمیٹی کے اجلاس میں ریفرنس کی حتمی منظوری دی جائے گی فوٹو: فائل

صدارتی انتخابات کے شیڈول کی تبدیلی پرچیف جسٹس آف پاکستان سمیت 3ججز کے خلاف ریفر نس کیلیے لاہورہائیکورٹ بارکی6رکنی کمیٹی نے ریفر نس کیلیے اتبدائی طورپر15نکات تیارکرلیے جبکہ عید کے بعدکمیٹی کے اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ممبران ڈاکٹرخالد رانجھا، سینیٹر کاظم خان،وقار حسن،شوکت عمر پیرزادہ،انصر احمد اور سیف الملوک پر مشتمل کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخارچوہدری ،جسٹس جواد ایس خواجہ اورجسٹس شیخ عظمت سعیدکے خلاف صدارتی انتخاب کے شیڈول میں تبدیلی پرریفرنس دائر کر نے کیلیے ابتدائی طور پر15نکات کو تیار کر لیا ہے۔




تاہم اس حوالے سے حتمی شکل عیدکے بعدکمیٹی کے اجلاس میں دی جا ئے گی ۔
Load Next Story