وزیراعظم نیوزی لینڈ کا نمازجمعہ سے قبل حضورپاک ﷺ کی حدیث مبارک سے خطاب کا آغاز

ہیگلے پارک میں مسلمانوں سے یکجہتی کے روح پرورمناظر، پھولوں کے ڈھیر لگ گئے


ویب ڈیسک March 22, 2019
ہم سب ایک ہیں، وزیراعظم نیوزی لینڈ: فوٹو: اے ایف پی

ہیگلے پارک میں نمازجمعہ کے بعد وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے حضورپاک ﷺ کی حدیث مبارک پڑھ کرسناتے ہوئے خطاب کا آغاز کیا۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں نمازجمعہ کی ادائیگی سے قبل حضورپاک ﷺ کی حدیث مبارک پڑھ کرسناتے ہوئے خطاب کا آغازکیا۔

'حضورﷺ نے فرمایا جو ایمان رکھتے ہیں، ان کی باہمی رحم دلی، ہمدردی اوراحساس ایک جسم کی مانند ہوتا ہے، اگرجسم کے کسی ایک حصے کو بھی تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے۔'


وزیراعظم نے حدیث پڑھنے کے بعد مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ آپ کے ساتھ دکھ میں شریک ہے، ہم سب ایک ہیں۔


https://twitter.com/Lauren60063725/status/1108915063191031808

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں