قبائلی عوام کی حمایت کے بغیروزیرستان آپریشن کامیاب نہیں ہوگاعمران خان

انھوںنےکہا کہ وزیرستان میں اسطرح آپریشن کرنےسےایسا ظاہر ہوگا کہ...


ویب ڈیسک August 25, 2012
عمران خان پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔ فوٹو: آئی این پی

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اسی صورت جیتی جاسکتی ہے جب قبائلی علاقوں کے عوام کوامن عمل میں شامل کیا جائے.

انھوں نے کہا کہ وزیرستان میں اسطرح آپریشن کرنے سے ایسا ظاہر ہوگا کہ جیسے کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا بدلہ لیا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں پچھلے 8 سالوں سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قبائلی عوام کو ملائے بغیر جیتی نہیں جاسکتی اورکوئی بھی فوجی آپریشن اس مسئلے کا حل نہیں.

وزیرستان مارچ پر طالبان کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں سے متعلق عمران خان نے کہا کہ وہاں جاکر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔

عمران خان ن نے کہا کہ وزیرستان امن مارچ میں امریکا سے وہ خواتین بھی شامل ہوں گی جنہوں نے اس جنگ میں اپنے بیٹوں کی قربانی دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |