کرائسٹ چرچ سانحے کے شہید نعیم راشد اوربیٹے طحہ نعیم کی میتیں ورثا کے حوالے

دونوں شہداء کی میتوں کوپاکستانی اورنیوزی لینڈ کے قومی پرچموں میں لپیٹا گیا


ویب ڈیسک March 22, 2019
قامی نوجوانوں کا ہیروکا کردارادا کرنے والے باپ بیٹے کو منفرد اندازمیں خراج تحسین پیش کیا گیا: فوٹو: فائل

کرائسٹ چرچ سانحے کے شہید نعیم راشد اورطحہ نعیم کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ سانحے کے شہید نعیم راشد اورطحہ نعیم کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ اس موقع پرنعیم راشد کی والدہ، بیوہ اوربھائی بھی موجود تھے۔

دونوں شہداء کی میتوں کو پاکستانی اورنیوزی لینڈ کے قومی پرچموں میں لپیٹا گیا جب کہ مقامی نوجوانوں کا ہیروکا کردارادا کرنے والے باپ بیٹے کومنفرد اندازمیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید نعیم راشد کی بیوہ بھی عزم و ہمت کی مثال

کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی نعیم راشد کو قومی اعزازسے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں