رجسٹرڈ پری پیڈ سمز بند نہیں کی جایئں گیرحمان ملک

انہوں نےاس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ دہشت گردی میں ملوث افراداوران کو رقم فراہم کرنیوالےعناصرکوجلدبےنقاب کریں گے۔


ویب ڈیسک August 25, 2012
وزیر داخلہ رحمان ملک میڈیا سے بات کرتے ہوئے۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پری پیڈ سمز بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، صرف وہ سمز بند کی جائیں گی جو جعلی اورفرضی ناموں پرجاری کی گئیں ہیں۔

لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےوزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ 15 ستمبر سے پاسپورٹ کی میعاد 5سال سے بڑھا کر 10سال کر دی جائے گی۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ دہشت گردی میں ملوث افراد اوران کو رقم فراہم کرنیوالے عناصر کو جلد بے نقاب کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ قراقرام ایکسپریس پردہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |