مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت 7 کشمیری شہید

فوج نے وادی میں سخت کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔


ویب ڈیسک March 22, 2019
فوج نے وادی میں سخت کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ فوٹو:فائل

HARIPUR: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گرد کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران کم سن بچے سمیت 7 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بانڈی پورہ، شوپیاں، بارہمولا سمیت مختلف علاقوں میں ظلم و تشدد کا بازار گرم کیا۔ فوج نے وادی میں سخت کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

سی آر پی ایف فورس نے بانڈی پورہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے 12 سالہ بچے عاطف احمد میر اور ایک نوجوان کو شہید کیا۔ فوج نے گوداپورہ کے علاقے کا بھی محاصرہ کرکے تلاشی لی اور اس دوران مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

بھارتی افواج نے بارہمولا میں بھی سرچ آپریشن کے دوران مزید دو نوجوانوں کی جان لے لی جبکہ حاجن کے علاقے میں فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ اسی علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوجی کمانڈو سمیت دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |