پریانکا چوپڑا کی ٹیم مجھ پرحملے کررہی ہے ارمینا خان کا انکشاف

ارمینا خان کی جانب سے پریانکا کی حقیقت بیان کرنا بھارتیوں کو پسند نہیں آیا


ویب ڈیسک March 22, 2019
ارمینا خان کو بھارتیوں کی جانب سےسوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا جارہاہے فوٹوفائل

نامورپاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ٹیم جعلی اکاؤنٹ سے ان پرسائبر حملے کررہی ہے۔

خوبرو پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران جنگ کی حمایت کرنے پربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آپ خود کواقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکہتی ہیں لیکن آپ سے بڑی منافق کوئی نہیں۔ ارمینا خان کی جانب سے پریانکا کی حقیقت بیان کرنا بھارتیوں کو پسند نہیں آیا اورانہوں نے ارمینا خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول دیا

گزشتہ روزارمینا خان نے ٹوئٹرپرانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پریانکا کی ٹیم جعلی اکاؤنٹ بنا کران کے ٹوئٹراکاؤنٹ پرمسلسل اشتعال انگیزاوربے ہودہ تبصرے کرکے ان پرحملے کررہی ہے۔

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1108690181329244160

ایک اورٹوئٹ میں ارمینا خان نے ان بے ہودہ تبصروں پر مبنی بھارتیوں کے ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ وہ عارضی طورپریہ ٹوئٹس شیئر کررہی ہیں تاکہ دنیا کو پریانکا چوپڑا اوران کی ٹیم کی حقیقت معلوم ہوسکے۔

پریانکا کی ٹیم کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ارمینا کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں منافق بھی قرار دیا اورکہا کہ ارمینا اپنی فلم ''شیردل'' کی تشہیرکررہی ہیں جو جنگ پر مبنی ہے اور خود پریانکا پرجنگ کی حمایت کرنے کا الزام لگارہی ہیں۔ چند لوگوں نے یہ تک کہا کہ ارمینا کو پریانکا سے معافی مانگنی چاہئے۔

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1108699388824731650

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں