چین میں تیز رفتار کار سوار نے راہ گیروں کو کچل دیا 6 ہلاک

وسطی چین کے ایک کیمیائی کارخانے میں آتشزدگی سے 47 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے


ویب ڈیسک March 22, 2019
پولیس نے کار سوار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ فوٹو : فائل

چین میں تیز رفتار کار سوار نے گاڑی راہگیروں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی چینی کے ایک صوبے ہُوبئی میں ایک شخص نے فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کار سوار شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صوبہ ہُوبئی کے شہر زاؤ یانگ میں ہونے والے واقعے میں تیز رفتار کارسوار نے دانستہ طور پر گاڑی راہ گیروں پر چڑھائی جس پر پولیس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کارسوار کو گولی مار دی۔

دوسری جانب مشرقی چین کے علاقے ین چینگ کے صنعتی علاقے میں ایک کیمیائی کارخانے میں دھماکے کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے، 9 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ چینی صوبے یوہان میں رواں برس جنوری میں راہ گیروں پر کار چڑھانے کے واقعے میں بھی 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں