دھاندلی کرنے والوں کو بے نقاب کرنا کوئی جرم نہیں‘ عمران خان
ملک اور عوام کیلیے جان کا نذرانہ دینے کو تیار ہوں مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، چیئرمین تحریک انصاف
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو بے نقاب کرنا کوئی جرم نہیں۔
ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے چاہے کتنی بڑی قربانی کیوں نہ دینا پڑے' اب بھی ملک اور عوام کیلیے جان کا نذرانہ دینے کو تیار ہوں مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
موجودہ حکمرانوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈرون حملوں کے خاتمے سمیت کوئی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ (ن) لیگ کے دور میں دہشت گردی اور عوامی مسائل میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا ہے ' کوئی شک نہیں کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور قوم ان نااہل حکمرانوں سے سخت مایوس ہے، تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور کسی قسم کی دھاندلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔