ملک میں اسکرپٹ کے مطابق نہ چلنے والے غدار قرار پاتے ہیں بلاول بھٹو زرداری
فاشزم پھیلانے والوں کو نظرانداز کریں جو ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود پر ملک دشمنی کے الزامات لگانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اسکرپٹ کے مطابق نہ چلنے والے غدار قرار پاتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود کو ملک دشمن کہنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھاڑ میں جائے تمہارا بیانیہ، میرا ایک نظریہ ہے جو میرا اپنا نظریہ ہے اور میرا نظریہ نہیں بدلے گا آپ کا بیانیہ بدلتا رہے گا، پڑھیں، سوچیں اور پھر بولیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو اس لئے حراست میں لیا گیا کہ بھارتی طیارے انہیں اڑا نہ دیں
پی پی چیئرمین نے کہا کیا اب زندگی ایک فاشسٹ اسکرپٹ ڈرامہ ہے؟ ایک ایسا ڈرامہ کہ آپ اگر اس اسکرپٹ کے مطابق نہیں چلے تو غدار قرار دئیے جائیں گے، فاشزم پھیلانے والوں کو نظرانداز کریں جو ملک کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں مفتی تقی عثمانی کے قافلے پر فائرنگ
واضح رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو اس لیے حراست میں لیا گیا کہ بھارتی طیارے انہیں اڑا نہ دیں۔ بلاول کے اس بیان پر انہیں دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔