مريم نواز کی کل جيل کے باہر دھرنا دينے کی دھمکی    

مجھے نوازشریف سے ملنے نہ دیا گیا تو کل جیل کے باہر دھرنا دوں گی، مریم نواز


ویب ڈیسک March 22, 2019
مجھے نوازشریف سے ملنے نہ دیا گیا تو کل جیل کے باہر دھرنا دوں گی، مریم نواز

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر کل مجھے اور نوازشریف کے معالج کو ان سے نہ ملنے دیا گیا تو جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے اور نواز شريف کے معالج کو کل ان سے ملنے نہ دیا گیا تو اجازت نہ ملنے تک جيل کے باہر رہوں گی۔



مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شريف کے گردوں کے ٹيسٹ درست نہيں ہيں، نواز شريف کی گردوں کا مرض سنگين ہوتا چلا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں