دیپکااور شاہ رخ کی فلم ’چنائی ایکسپریس‘آج ریلیز ہوگی

فلم ڈسٹری بیوشن اور پروڈکشن کمپنی یوٹی وی کا کہنا ہے کہ اووسیز مارکیٹ میں مڈ ٹرم چھٹیوں اور عید کی وجہ سے بہت رش ہے۔


Net News August 09, 2013
شاہ رخ کی مقبولیت کو پوری طرح کیش کرانے کے لئے ’چنائی ایکسپریس‘ کے پروڈیوسرز نے اوورسیز کے 700سینما گھروں میں فلم کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ فوٹو: فائل

فلم''چنائی ایکسپریس'' جس کی پروموشن میںاداکار شاہ رخ پوری ٹیم کے ساتھ زور وشور سے مصروف ہیں۔

ایک ساتھ دنیا کے 50ملکوں میں ریلیز کی جائے گی۔ ان ممالک میں پیرو، مراکش، جرمنی،سوئٹزر لینڈ، آسٹریا، فرانس اور اسرائیل جیسی غیر روایتی مارکیٹس بھی شامل ہیں۔ فلم ڈسٹری بیوشن اور پروڈکشن کمپنی یوٹی وی کا کہنا ہے کہ اووسیز مارکیٹ میں مڈ ٹرم چھٹیوں اور عید کی وجہ سے بہت رش ہے۔

لیکن اس کے باوجود کمپنی فلم کے لئے زیادہ سے زیادہ اسکرینز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ شاہ رخ کی مقبولیت کو پوری طرح کیش کرانے کے لئے 'چنائی ایکسپریس' کے پروڈیوسرز نے اوورسیز کے 700سینما گھروں میں فلم کی نمائش کا اہتمام کیا ہے اور یوں 'جب تک ہے جاں' کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جو بھارت سے باہر تقریباً 600 تھیڑز میں ریلیز کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں