نظریہ پاکستان کی جڑوں پر کلہاڑے مارنے والے باز آجائیں بلاول بھٹو

چند افراد کے مفادات کی خاطر اصول نہیں بنائے جاتے، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک March 22, 2019
دہشت گردی کے سنگین خطرات تاحال منڈلا رہے ہیں، بلاول بھٹو (فوٹو: فائل)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نظریہ پاکستان کی جڑوں پر کلہاڑے مارنے والے عناصر اب باز آجائیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان کی جڑوں پر کلہاڑے مارنے والے عناصر اب باز آجائیں، چند افراد کے مفادات کی خاطر اصول نہیں بنائے جاتے، ایسے اصول جو بالاخر عالمی و علاقائی سطح پر آنی والی تبدیلیوں کے نتیجے میں غبار بن کر اُڑ جائیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی و دہشت گردی سے پوری قوم زخمی ہے اور تاحال سنگین خطرات منڈلا رہے ہیں، انتہاپسند دہشتگردوں کا سامنا کرنے کے لیئے اٹل ارادوں کی ضرورت ہے، دِکھاوے اور ایڈہاک بنیادوں پر بنائی گئی پالیسیز ہمیشہ ناکام ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں