ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک August 09, 2013
نماز عید کے بعد لوگ آپس میں گلے مل کر باہمی رنجشوں کے خاتمے کا عہد کرتے ہیں، فوٹو : فائل

ملک بھر میں عید الفطر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کی جامع مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کئےگئے جس میں بڑی تعداد میں فزرندان توحید نے شرکت کی، نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اورخوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں جس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر باہمی رنجشوں کو خاتمے کا عہد کیا۔

عیدالفطر کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت اقدامات کئے گئے، نماز عید کی ادائیگی کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی سطح پر حالات کو مانیٹر کیا جارہا ہے، دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں موجود طبی عملے کو بھی مستعد رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں