بلال عباس فلم ’لعل‘ میں اپنے کردار سے متعلق بول پڑے
فلم کل یوم پاکستان کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی
معروف اداکار بلال عباس اپنی آنے والی ٹیلی فلم 'لعل' میں نیوی آفیسر کے کردار سے متعلق بول پڑے۔
ڈراموں سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے بلال عباس اپنی جان دار اداکاری کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، وہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'لعل' کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں بلال ایک نیوی آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BvMTixgAlIT/"]
بلال عباس نے حال ہی میں ساتھی اداکار گوہر رشید کے ہمراہ فلم کی تشہیر کے حوالے سے ایک چینل میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ نیوی آفیسر کا کردار ادا کرنا میرے لیے زبردست تجربہ ثابت ہوا کیوں کہ فلم کی کہانی میرے دل سے قریب تر تھی دراصل مجھے بچپن سے فورسز میں جانے کا شوق تھا تاہم یہ شوق پورا نہ ہوسکا اور اس بات میں بھی صداقت ہے کہ اگر میں اداکار نہیں ہوتا تو میں فورسز میں ہی ہوتا لیکن اس فلم کے ذریعے میری یہ خواہش پوری ہو گئی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Buk_sm2gnIZ/"]
بلال عباس نے یہ بھی کہا کہ اس فلم کے ساتھ بہت اچھا تجربہ رہا کافی دن پاک بحریہ کے ساتھ گزارے جب کہ فلم میں کچھ مناظر ایسے بھی ہیں کہ جہاں میں خود بھی جذباتی ہو گیا تھا اور حقیقی طور پر رو رہا تھا مجھے یقین ہے یہ فلم دیکھنے والوں کو بھی رونا آئے گا۔
فلم 'لعل' میں بلال عباس کے بھائی کا کردار ادا کرنے والے گوہر رشید نے بتایا کہ میں پہلی بار بلال کے ساتھ اس پروجیکٹ میں کام کر رہا ہوں لیکن بلال کی اداکاری متاثر کن ہے ، اس سے قبل میں ہرانٹرویو میں کہہ چکا ہوں کہ بلال عباس غیر معمولی اداکاری کی صلاحیتوں کے مالک ہیں، خوش نصیبی ہے کہ اس انڈسٹری کو بلال جیسا اداکار ملا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BvBVrcuAm_d/"]
واضح رہے کہ حسیب حسن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'لعل' کی کہانی حب الوطنی کے گرد گھومتی ہے اسے معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے خوبصورت انداز میں تحریر کیا ہے، فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ماہی گیر خاندان سے تعلق رکھنے والا بچہ بہرام اپنا خاندانی کام کرنے کے بجائے پاک بحریہ کا آفیسر بننے کی خواہش رکھتا ہے۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BvH7WZHg_mU/"]
فلم میں بلال عباس بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بچے بہرام کا کردار ادا کر رہے ہیں کہ جب کہ فلم کے دیگر کرداروں میں کبریٰ خان، گوہر رشید، عدنان شاہ ٹیپو اور عدنان جعفر شامل ہیں، فلم کل 23 مارچ پر یوم پاکستان کے دن سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔