ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو’’نشانِ پاکستان‘‘ سے نوازا گیا

پاکستان کے ملائیشیا سے تعلقات برادرانہ نوعیت کےہیں، صدر مملکت


ویب ڈیسک March 22, 2019
تقریب ایوانِ صدر میں ہوئی، فوٹو: اے پی پی

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ''نشانِ پاکستان'' سے نوازا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو''نشانِ پاکستان'' عطا کیا، تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا، سول و عسکری قیادت سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔



یہ بھی پڑھیں: ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا پاکستان میں کار پلانٹ لگانے کا اعلان

بعدازاں ملائیشین وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا،اس موقع پر صدر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ملائیشیا سے تعلقات برادرانہ نوعیت کے ہیں،دونوں ممالک مزید تعاون کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھارتی جارحیت پر پاکستان نے ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔



تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ 'نشان پاکستان' ملنے اور یوم پاکستان کی تقریب میں مدعو کرنے پرشکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کوفروغ دیناچاہتے ہیں جب کہ سرمایہ کاری سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔