دہشتگردی کا خدشہ امریکا نے لاہور کے قونصل خانے کا عملہ واپس بلا لیا

لاہور سے عملے کو بلانے سے دیگر سفارتی مشنز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، امریکی وزارت خارجہ

امریکا نے گزشتہ روز اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کی اپیل کی تھی۔ فوٹو : فائل

دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی مصدقہ اطلاعات کے بعد امریکا نے لاہور میں واقع اپنے قونصل خانے میں تعینات عملے کو واپس بلا لیا ہے۔


امریکی وزارت خارجہ کے اعلیٰ اہلکار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے لاہور میں امریکی قونصل خانے پر حملے کی منظم منصوبہ بندی کر رکھی ہے اس حوالے سے انتہائی مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد قونصل خانے میں تعینات اہلکاروں کی حفاظت کے لئے انتہائی لازمی عملے کے علاوہ دیگر ملازمین کو واپس بلایا جارہا ہے تاہم لاہور سے عملے کو بلانے سے دیگر سفارتی مشنز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ دوسری جانب حساس اداروں کے اہلکاروں نے قونصل خانے کی سیکورٹی سنبھال لی ہے۔

واضح امریکا نے گزشتہ روز اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کی اپیل کی تھی اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور افریقا کے عرب ممالک میں واقع 19 امریکی سفارت خانے بھی بند کئے جاچکے ہیں۔
Load Next Story