اسلام آباد مسجد میں خودکش حملے کی کوشش ناکام انتظامیہ کی فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک

خودکش حملہ آور نے خودکش جیکٹ کے ذریعے دھماکے کی کوشش کی جو نہ پھٹ سکی اور انتظامیہ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔


ویب ڈیسک August 09, 2013
خودکش حملہ آور کی عمر 24 برس کے قریب ہے جبکہ اس نے گندمی رنگ کے شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

بارہ کہو میں نماز جمعہ کےدوران مسجد میں خودکش حملے کے لئے آنے والا دہشتگرد انتظامیہ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بارہ کہو کے کیانی روڈ پر واقع ایک مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی کہ خودکش حملہ آور نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، حفاظت پر مامور افراد کی جانب سے روکنے پر اس نے فائرنگ کی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے، اس موقع پر اس نے خودکش جیکٹ کے ذریعے دھماکے کی کوشش کی جو نہ پھٹ سکی اور جیکٹ میں آگ لگ گئی، اسی دوران مسجد کی سیکیورٹی پر معمور افراد نے حملہ آور پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بعد ازاں خودکش حملہ آور کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے خودکش حملہ آور کی لاش تحویل میں لے کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں