علی ظفر کا یوم پاکستان پر نیا ملی نغمہ ’جان دے دیں گے‘ ریلیز

اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ گیت بنایا ہے، علی ظفر


ویب ڈیسک March 23, 2019
اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ گیت بنایا ہے، علی ظفر (فوٹو: اسکرین گریب)

بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کا یوم پاکستان کی مناسبت سے ملی نغمہ 'جان دے دیں گے' ریلیز کردیا گیا۔

علی ظفر نے ملی نغمے کی لانچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ یوم پاکستان ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ پاکستان ایک ایسی صورت حال کا سامنا کررہا جہاں اتحاد کی بہت ضرورت ہے، یہاں سے ہمارا مستقبل طے ہونے والا ہے بلکہ ہوچکا ہے کچھ دن پہلے پیدا ہونے والی صورتحال میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی ہم ایک قوم بن کر ابھر رہے ہیں۔

ALI Zafer Press conf

علی ظفر نے کہا کہ ایک فنکار کی حیثیت سے یہ میری ذمہ داری ہے کہ قوم میں جذبہ بیدار کرنے کے لیے کوئی ایسا کام کروں جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں امن ہو تاکہ لوگوں کی زندگی میں خوشحالی آئے کیوں کہ کروڑوں لوگ اس خطے میں غربت کی زندگی گزار رہے ہیں جب کہ امن ہی خوشحالی کی ضمانت ہے اسی لیے یہ گیت بنایا تاکہ اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرسکوں۔



گلوکار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری فوج نے بہت قربانیاں دیں، جب قوم ایک جذبے کے ساتھ متحد ہوکر کھڑی ہوگی تو کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا، ہم امن کے لیے ایک ہیں اور پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں، وزیراعظم عمران نے اپنی تقریر میں امن کی بات کی تھی جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔

علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ میری ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کے لیے مثبت کام کروں اور کوئی ایسا عمل نہ کروں جس سے وطن کی بدنامی ہوجو فنکار اس موقع پر بھی خاموش رہے ان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا اس وقت پورے ملک کو چاہیے کہ پاکستان اور افواج پاکستان کو سپورٹ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |