دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی تو ملک کو طالبان اورالقاعدہ کے حوالے کردیاجائے الطاف حسین

ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے اقدامات پر ایم کیو ایم اور عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، الطاف حسین


ویب ڈیسک August 09, 2013
اللہ تعالیٰ عید الفطر کی خوشیوں کے طفیل ملک میں امن قائم جبکہ ایماندار لوگوں کی حکمرانی قائم کرے، الطاف حسین کی دعا۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردی ختم نہیں کرسکتے تو ملک کو طالبان اور القاعدہ کے حوالے کردیا جائے۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی روز کا معمول بن گئی ہے دہشتگر جہاں چاہتے ہیں کارروائی کرلیتے ہیں ایسے حالات میں محسوس ہوتا ہے کہ ملک کے تمام عسکری اداروں اور انٹلیجنس ایجنسیوں کی رٹ طالبان اور القاعدہ کے سامنے مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی تو ملک کو طالبان اور القاعدہ کے حوالے کردیا جائے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے اقدامات پر ایم کیو ایم اور عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ عید الفطر کی خوشیوں کے طفیل ملک میں امن قائم جبکہ ایماندار لوگوں کی حکمرانی قائم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |