امرتسر میں مظاہرین کی جانب سے روکی جانے والی پاک بھارت دوستی بس لاہور پہنچ گئی

دوستی بس میں 8 پاکستانی، 3 بھارتی اور 3 دیگر ممالک کے مسافر سوار تھے۔

بس روکے جانے پر ہمیں پریشانی کا سامنا تو ضرور کرنا پڑا لیکن بھارتی حکومت نے بس کو سیکیورٹی فراہم کر رکھی تھی، مسافر فوٹو: ایکسپریس نیوز

بھارت کے شہر امرتسر میں مظاہرین کی جانب سے روکی جانے والی پاک بھارت دوستی بس واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئی ہے۔


نئی دہلی سے لاہور آنے والی دوستی بس کو امرتسر کے علاقے چہارتا میں سکھ مظاہرین نے روک کر لائن آف کنٹرول کے مبینہ واقعے پر احتجاج کیا اور 200 سے 300 مشتعل مظاہرین نے پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، لاہور آنے والی دوستی بس میں 8 پاکستانی، 3 بھارتی اور 3 دیگر ممالک کے مسافر سوار تھے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ بس روکے جانے پر انہیں پریشانی کا سامنا تو ضرور کرنا پڑا لیکن بھارتی حکومت نے بس کو سیکیورٹی فراہم کر رکھی تھی جس کے باعث وہ محفوظ رہے۔
Load Next Story