راجرز کپ ٹینس مینز ڈبل کے مقابلوں میں پاک ڈچ جوڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنز جین جولین راجر برطانوی جوڑی اینڈی مرے اور کولن فلیمنگ کےمدمقابل ہوں گے


ویب ڈیسک August 09, 2013
کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنز جین جولین راجر برطانوی جوڑی اینڈی مرے اور کولن فلیمنگ کےمدمقابل ہوں گے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبل کے کوارٹر فائنل کے مقابلے میں قومی اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر اولمپک گولڈ میڈلسٹ اینڈی مرے کا سامنا کریں گے۔

کینیڈا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبل ایونٹ کے مقابلے میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنز جین جولین راجر برطانوی جوڑی اینڈی مرے اور کولن فلیمنگ کےمدمقابل ہوں گے جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل رات 3 بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل اعصام الحق اور جین جولین راجر کو پری کوارٹر مقابلے میں رافیل نڈال اور پبلو انڈوجر پر مشتمل اسپینش جوڑی کے ٹینس کورٹ میں نہ پہنچنے پر واک اوور ملا جس کے باعث پاک ڈچ جوڑی کوارٹر میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں