صومالیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران فوجی جہاز میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک

ہلاکتیں ہنگامی لینڈنگ کے دوران فوجی جہاز میں موجود دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوئیں۔


ویب ڈیسک August 09, 2013
جہاز میں لگنے والی آگ پر ایئرپورٹ پر تعینات ریسکیو اہلکاروں نے کافی دیر بعد قابو پالیا۔ فوٹو: رائٹرز

صومالیہ میں ہتھیاروں سے بھرے فوجی جہاز میں لینڈنگ کے دوران آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔


افریقی یونین کی فوج میں شامل ایتھوپین ایئر فورس کا طیارہ فوجی سامان کے ساتھ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ہوائی اڈے پر لینڈ کررہا تھا کہ اچانک اس میں آگ لگ گئی جس سے طیارہ بے قابو ہو کر رن وے کی بجائے کچی زمین پر اتر گیا، ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے عملے کے 4 ارکان ہلاک ہوگئے تاہم ایئرپورٹ پر تعینات ریسکیو اہلکاروں نے کافی دیر بعد آگ پر قابو پالیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں