ایرانی سیاسی قیدیوں کی امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی اپیل

ایرانی صدر حسن روحانی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لہٰذا دونوں ممالک کشیدگی ختم کرکے مذاکرات شروع کریں، قیدیوں کی درخواست


ویب ڈیسک August 09, 2013
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کا یہ آخری موقع ہے، خط کا متن فوٹو: رائٹرز/فائل

ایران کے 50 سے زائد سیاسی قیدیوں نے امریکی صدر باراک اوباما سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کرکے بات چیت کا عمل شروع کریں۔

برطانوی اخبار کے مطابق سابق ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی سمیت 50 سے زائد سیاسی قیدیوں کی جانب سے باراک اوباما کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر عائد کی گئی پابندیاں عوام کے لئے اجتماعی سزا بن گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نئے ایرانی صدر حسن روحانی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لہٰذا دونوں ممالک آپسی کشیدگی ختم کرکے مذاکرات شروع کریں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کا یہ آخری موقع ہے اور اگر یہ موقع نکل گیا تو پھر شائد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کبھی معمول پر نہیں آسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |