پشاور میں پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق

لڑکے گراؤنڈ میں کھیل رہے تھے کہ یکایک پولیس رائیڈر نے گراؤنڈ میں داخل ہوکر فائرنگ کردی


ویب ڈیسک August 09, 2013
اہلکار نے جرائم پیشہ افراد کو بھگانے کے لئے گراؤنڈ میں ہوائی فائرنگ کی تھی، پولیس ذرائع فوٹو: فائل

پولیس رائیڈر اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

تھانہ یکہ توت کے علاقے وزیر باغ میں لڑکے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہے تھے کہ یکایک پولیس رائیڈر اسکواڈ کے اہلکار نے گراؤنڈ میں داخل ہو کر فائرنگ کردی جس سے 15 سالہ اسماعیل شدید زخمی ہوگیا، اسماعیل کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار نے جرائم پیشہ افراد کو بھگانے کے لئے گراؤنڈ میں ہوائی فائرنگ کی تھی جبکہ اسماعیل کے ورثا نے پولیس اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں