کسٹم حکام کا غیرملکی ماڈل کی سزا میں اضافے کیلیے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
ملزمہ سے منشیات کی برآمدگی باقاعدہ ثابت ہوئی لیکن ٹریزا کو منشیات کے قانون کے مطابق سزا نہیں سنائی گئی، سرکاری وکیل
LAHORE/ QUETTA:
سیشن عدالت سے منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر 8 سال 8 ماہ کی قید کی سزا پانے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، کسٹمز حکام نے آٹھ سال کی قید کی سزا اور شریک ملزم کی بریت کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس کے مطابق چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی ماڈل گرل ٹریزا سزا پانے کے بعد سینٹرل جیل کوٹ لکھپت چلی گئی ہے مگر کسٹمز کے وکیل اس سزا سے مطمئن نہیں اور انہوں نے سزا کم ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری وکیل کے مطابق ملزمہ سے منشیات کی برآمدگی باقاعدہ ثابت ہوئی لیکن ٹریزا کو منشیات کے قانون کے مطابق سزا نہیں سنائی گئی، قانون کے مطابق ملزمہ کو کم از کم عمر قید کی سزا سنائی جانی چاہییے تھی۔ کسٹمز کے وکیل نے مقدمے کے شریک ملزم شعیب حفیظ کی بریت کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔