کالعدم تحریک طالبان نے پھرحکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کردی

حکومت اچھی شہرت کے حامل مذہبی رہنماؤں اور دانشوروں کی گارنٹی دے تو مذاکرات پرور کرنے کیلئے تیار ہیں،شاہداللہ شاہد


ویب ڈیسک August 10, 2013
علمائے دین برما اورشام میں جہاد کا فتوی دیں، طالبان ترجمان فوٹو: فائل

PESHAWAR: کالعدم تحریک طالبان نے ایک بارپھرحکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کردی۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہا حکومت اچھی شہرت کے حامل مذہبی رہنماؤں اوردانشوروں کی گارنٹی دے تووہ حکومت سے مذاکرات پر غورکرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان اورسید منورحسن کواس مقصد کےلیے بہترین لوگ قراردیا۔ شاہد اللہ شاہدکا کہنا تھا، نوازشریف چونکہ اب حکومت میں ہیں اس لے ان کے رویے کودیکھ کران کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔

طالبان ترجمان نے علمائے دین سے برما اورشام میں جہاد کا فتوی دینے کی بھی اپیل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں